راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)شہید کانسٹیبل اسماعیل رف کی نمازجنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرزمیں ادا کر دی گئی، پولیس کے چاق وچوبند دستوں نے شہید کانسٹیبل کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی، نماز جنازہ میں ایس ایس پی آر آئی بی عارف شہباز خان، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر) حافظ کامران اصغر، پاک آرمی، سول انتظامیہ اور لواحقین کے ساتھ پولیس افسران و جوانواں اور شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی،نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید کانسٹیبل کا جسد خاکی سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقہ تھانہ چونترہ (ڈھولیال)روانہ کیا گیاشہیدکانسٹیبل اسماعیل رئوف گزشتہ روز مری روڈ پر نامعلوم کار سوار ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہوئے تھے، جبکہ کانسٹیبل عاصم فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے شہید کانسٹیبل اسماعیل رف نے سوگواران میں والدہ، بیوہ اور دو بیٹوں کو چھوڑا ہے، ایس ایس پی آپریشنزفلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغرنے کہا کہ شہید کی لازوال قربانیاں محکمہ کے لیے عزت و تکریم کا باعث ہیں، شہدا پولیس ہمارے محسن ہیں جن کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔شہید کانسٹیبل اسماعیل رؤف کی چونترہ کے علاقہ ڈھولیال میں نماز جنازہ کے بعد سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کر دی گئی،راولپنڈی پولیس کے چاق وچوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر،ایس ایچ او چکری، انچارج ڈولفن سکواڈ اور دیگر افسران نے شہید کی لحد پر پھول چڑھائے اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی،سینئر افسران نے شہید کانسٹیبل کے لواحقین سے ملاقات کی ایس ایس پی آپریشنزفلائٹ لیفٹیننٹ(ر) حافظ کامران اصغر کا کہناتھاکہ دکھ کی اس گھڑی میں شہید کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔