فیصل آباد: گھر میں آتشزدگی اور چھت گرنے سے 3کمسن بہن بھائی جھلس کر جاں بحق

فیصل آبادکے علاقہ گٹ والاعامرٹائون میں آگ لگنے اور کمرے کی چھت گرنے سے3کمسن بہن بھائی جھلس کر اورملبے تلے دب کرجاں بحق ہوگئے جبکہ بچوں کوبچانے والاوالداوراس کی بیٹی بھی جھلس گئے چوتھی بیٹی کی بھی حالت تشویشناک بتائی گئی ، دونوں باپ بیٹی کو طبی امدادکے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ریسکیوحکام کے مطابق 38سالہ جعفر کے بچے سوئے ہوئے تھے اوروہ خوددروازے کی کنڈی لگاکر اہلیہ کے ساتھ گھرسے باہرگیاہواتھا جس کے10منٹ بعدبجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گھرمیں آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں 3بہن بھائی جاں بحق ہوگئے جن میں 6ماہ کی امبر،6سالہ ایمن،اور8سالہ ارسلان شامل ہیں جبکہ ان کی چوتھی بہن3سالہ نورفاطمہ80فیصدجھلس گئی۔ ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹرمحمدعابدخان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی مدینہ ٹائون کی سربراہی میں انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن