سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ تنویر الیاس پر ساتھیوں سمیت اسلحہ کے زور پر زبردستی سینٹورس کے دفتر میں گھسنے کا الزام ہے،تنویر الیاس 20 سے 25 مسلح افراد کے ہمراہ زبردستی تالہ توڑ کر دفتر میں داخل ہوئے،گارڈ کو شدید زدوکوب کیا اور زخمی کر دیا۔مقدمے میں کہا گیا ہے کہ میں موقع پر پہنچا تو مجھے جان سے مارنے کے لیے گولی چلائی گئی،تنویر الیاس للکارتا رہا اور دفتر میں داخل ہوکر ریکارڈ پر قبضہ کر لیا،تنویر الیاس نے کہا جہاں یاسر الیاس اور راشد الیاس نظر آئیں ان کو جان سے مار دو۔مقدمہ سینٹورس مال کے ڈپٹی سیکورٹی انچارج کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا ہے۔
سینٹورس مال میں زبردستی داخل ہونے پرسردار تنویر الیاس کےخلاف مقدمہ درج
May 01, 2024 | 13:51