متحدہ عرب امارات میں آج شام سے جمعرات تک شدید بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔
دبئی حکومت نے 2 اور 3 مئی کو تعلیمی ادارے بند رکھنےکا اعلان کردیا ہے، کلاسز آن لائن ہونگی۔
متحدہ عرب امارات دو ہفتے پہلے بھی شدید بارش سے متاثر ہوچکا ہے۔
دوسری جانب گزشتہ روز سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں موسلادھار بارش اور سیلاب کی وجہ سے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔
عرب میڈیا کے مطابق شدید بارش کے بعد وادیوں میں سیلابی صورتحال ہے اور کئی گاڑیاں بہہ گئیں جبکہ شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔
مدینہ منورہ میں بھی گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، مسجد نبوی ﷺمیں نمازیوں نے بارش کے دوران دعائیں کیں۔