دنیا بھر میں آج محنت کشوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے بھی اس موقع پر مزدوروں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے نیا ڈوڈل جاری کیا ہے۔
مزدوروں کا عالمی دن ہر سال یکم مئی کو منایا جاتا ہے تاکہ معاشرے میں مزدوروں کی کامیابیوں اور شراکت کو یاد رکھا جا سکے۔اس موقع پر مزدوروں کے حقوق کے بارے میں بات کرنے کے لیے مختلف قسم کی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
دنیا کے کچھ ممالک ایسے بھی ہیں جہاں مزدوروں کا دن یکم مئی کو نہیں بلکہ مختلف تاریخوں کو منایا جاتا ہے جیسے کہ امریکا اور کینیڈا میں ستمبر کے پہلے پیر کو ’لیبر ڈے (یومِ مزدور)‘ کے طور پر منایا جاتا ہے.