وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لاہور میں فیلڈ ہسپتال کی تقریب سے خطاب آج میں اللہ پاک کا شکر ادا کرتی ہوں کہ 6 ہفتے کی قلیل مدت میں نواز شریف اور میں نے جواب خواب دیکھا پورا ہوا، یہ ایک ناممکن ٹاسک تھا جس کو 6 ہفتوں میں مکمل کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری ہیلتھ علی جان کو اپنی کرسی پر بیٹھنے کے احکامات دیئے، آج یہ تمام فیلڈ ہسپتال پورے پنجاب میں پھیل جائیں گے، گاؤں میں پہنچ کر اعلان ہو گا کہ ہسپتال موجود ہے اور گاؤں کے تمام لوگ اس سے علاج کروا سکتے ہیں، سب کو پتہ ہے آج سے پہلے کنٹینرز کس لئے استعمال ہو رہے تھے، مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں، کنٹینر پر کھڑے ہو کر کہا جاتا تھا آگ لگاؤ، بجلی کے بل جلا دو، مجھ پر الزام لگتا ہے کہ ٹک ٹاک بن رہی ہیں، ویڈیوز بن رہی ہیں، آپ بھی اے سی والے کمروں سے نکلیں خدمت کریں آپکی بھی ویڈیوز بنیں گی، گھروں سے نکلیں کام کریں تاکہ آپکی کی ٹک ٹاک بنیں، خبریں لگیں، ٹویٹ کر دینا، ٹی وی پر بیان داغ دینا بہت آسان کام ہے، مریم نواز