کراچی : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کردیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا .جس میں سیکرٹری داخلہ، پاکستان کوسٹ گارڈز کے اعلیٰ حکام اور افسران نے شرکت کی۔وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جائے گا، انسداد سمگلنگ کے لئے کوسٹ گارڈز کو اہم کردار کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوسٹل ایریاز سے سمگلنگ روکنے کے لئے پاکستان کوسٹ گارڈز کو مزید متحرک کردار کرنا ہے، کم وسائل کے باوجود کوسٹل گارڈز کی کارکردگی بہترین ہے۔
وزیرداخلہ کا پاکستان کوسٹ گارڈز کواپ گریڈ کرنے کا اعلان
May 01, 2024 | 17:04