کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر یوم مزدور کے موقع پر محنت کشوں میں راشن بیگز تقسیم کئے گئے۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ 2 ہزار سے زائد قلیوں کو بھی راشن بیگز دیئے جا رہے ہیں. ایس آئی ایف سی مزدوروں کیلئے خوشحالی کی نوید لائے گا۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ یوم مئی پر ہر مزدور کو راشن دینے کیلئے گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں۔