آرٹیسڈ انجکشن 75 ملی گرام کی فروخت، استعمال پر پابندی عائد

May 01, 2024 | 20:14

ویب ڈیسک

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے آرٹیسڈ انجکشن کا پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کیا ہے۔آرٹیسڈ انجکشن 75 ملی گرام کی فروخت، استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ڈریپ کا کہنا ہےآرٹیسڈ انجکشن 75 ایم جی بائیو لیبس اسلام آباد کا تیارکردہ ہے۔سنٹرل ڈرگ لیب کراچی سے آرٹیسڈ انجکشن کا بیچ 23E018 غیر معیاری قرار دیا گیا ہے .الرٹ میں مزید کہا گیا ہے آرٹیسڈ انجکشن کا سیمپل کوالٹی ٹیسٹ کے معیار پر پورا نہیں اترا۔آرٹیسڈ سیمپل میں 19.66 فیصد ایتھیلین گلائیکول پایا گیا ہے.ایتھیلین گلائیکول منفی اثرات کا حامل زہریلا مادہ ہے۔ایتھیلین گلائیکول مرکزی اعصابی نظام، دل، گردوں کیلئے نقصان دہ ہے.ایتھیلین گلائیکول کا استعمال جان لیوا ہو سکتا ہے.کمپنی آرٹیسڈ انجکشن کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سپلائی نہ کرے۔

مزیدخبریں