پیداواری اخراجات اور ریکوری کے درمیان فرق کو پورا کرنے کے لئے یکم نومبر سے بجلی کی قیمت میں مزید دو فیصد اضافہ کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق جولائی دو ہزاردس تک بجلی کے ٹیرف میں مجموعی فرق ستاون بلین تک پہنچ چکا ہے۔ وفاقی حکومت اس فرق کو ختم کرنے کے لئے دو فیصد ٹیرف لاگو کرنے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔ پیداوری اخراجات اور ریکوری میں بیس سے پچیس فیصد ٹیرف کا فرق ہونے کی وجہ سے حکومت بیس بلین کی ماہانہ سبسڈیز دے رہی ہے۔ ٹیرف میں اضافہ نہیں کیا جاتا تودو سو بیس سے دو سو تیس بلین کا سالانہ قومی خزانے پر بوجھ پڑے گا