امریکہ کی،، الیگزینڈریا ملز،،کومس ورلڈ کا تاج پہنا دیا گیا

چین کے علاقے ہینن میں مس ورلڈ کے مقابلے کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ہوا۔ امریکہ کی اٹھارہ سالہ الیگزینڈریا ملز نے مقابلے میں شریک ایک سو چودہ حسیناؤں کو مات دے کر مس ورلڈ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ سنہرے بالوں والی حسینہ کو جب مس ورلڈ کا تاج پہنایا گیا تو وہ فرط جذبات سے روپڑیں۔ الیگزینڈریا ایک ماڈل ہیں جو اس سے پہلے مس امریکہ کا ٹائٹل بھی حاصل کرچکی ہیں جبکہ مستقبل میں تعلیم کے شعبے سے منسلک ہونا چاہتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن