وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور  بھارت کے درمیان پانی کا مسئلہ ایٹمی جنگ سے ذیادہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

Nov 01, 2010 | 04:41

سفیر یاؤ جنگ
کشمیر ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں سے خطاب اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔ مسئلہ کشمیر کا حل جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے امریکی صدر پر زور دیا کہ وہ جنوبی ایشیا کے دورے میں بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان کو بھی شامل کرے اوردونوں ممالک کے درمیان تنازعات کے حل میں اہم کردار ادا کریں ۔ انہوں نے چین کی طرف سے کشمیریوں کو بھارتی پاسپورٹ کی بجائے دیگر دستاویزات پر ویزہ دینے کے اقدام کو بھی سراہا۔
مزیدخبریں