آئی سی سی نے سپاٹ فکسنگ کے الزام میں محمد عامراورسلمان بٹ کی عارضی معطلی کا فیصلہ برقراررکھا ہے۔

Nov 01, 2010 | 04:56

سفیر یاؤ جنگ
دبئی میں آئی سی سی کے ہیڈ کوارٹرز میں دونوں کھلاڑیوں کی معطلی کے خلاف اپیلوں کی سماعت دوروزتک جاری رہی۔ آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کمیشن کے سربراہ مائیکل بیلوف نے محمد عامراورسلمان بٹ پرعائد عارضی پابندی کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ مائیکل بیلوف کے مطابق اب تین رکنی اینٹی کرپشن یونٹ اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ دونوں کھلاڑیوں کو سپاٹ فکسنگ کے الزام میں رواں سال ستمبرمیں معطل کردیا گیا تھا۔ سماعت کے دوران سابق کپتان سلمان بٹ کے جانب سے ایڈووکیٹ خالد رانجھا اورآفتاب گل جبکہ فاسٹ باؤلر محمد عامر کی طرف سے شاہد کریم ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ اُدھرپاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل حسین رضوی کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کی اپیلیں برقرارہیں۔ 
مزیدخبریں