حکومت نے کرپشن کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاون کا اعلان کردیاہے۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے تنبیہہ کی ہے کہ  سرکاری افسران سات روز میں اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ سخت کارروائی ہوگی

اسلام آباد میں ایف آئی اے ہیڈکوارٹر کے دورہ کےموقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سرکاری افسران سات نومبر تک اپنی اصلاح کرلیں اس کے بعد کریک ڈاون شروع کردیا جائے گا۔  ان کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کے حوالے سے شکایات درج کرانے کے لیے پانچ موبائل نمبرز متعارف کرائے جائیں گے۔ ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کی حالیہ رپورٹ پر وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اس حوالے سے ایف آئی اے کو ایک ہفتے میں تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ بے نظیر بھٹو قتل کیس کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ  مقدمے کا چالان جلد عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن