پنجاب میں ڈینگی بخارسے متاثرہ ہونے والوں کی تعداد سترہ سو چھپن ہوگئی ۔ صوبائی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ مختلف ہسپتالوں میں ایک سوستاون مریض زیرعلاج رہ گئے ہیں۔ 

Nov 01, 2010 | 05:52

سفیر یاؤ جنگ
محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق ہسپتالوں میں تمام مریضوں کا مفت علاج کیا جارہا ہے، انہیں تمام ٹیسٹوں کی سہولت اورادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پلیٹ لیٹس کٹیں بھی تمام بڑے ہسپتالوں میں دستیاب ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سترہ سوچھپن مریضوں میں سے پندرہ سو ننانوے کو علاج کے بعد ہسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہورمیں ایک سوبیالیس، فیصل آباد تین، جھنگ دو، جبکہ لیہ، میانوالی، رحیم یارخان، اوکاڑہ، وہاڑی، گجرات، شیخوپورہ، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک، ایک ڈنیگی کا مریض رپورٹ ہوا ہے۔ اب تک پنجاب میں ڈینگی وائس کی وجہ سے نو ہلاکتیں ہوچکی ہیَں۔
مزیدخبریں