آسٹریلوی ٹی وی سےانٹرویومیں وزیراعظم کاکہنا تھاکہ امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کےدورہ پاکستان میں دونوں ممالک کےدرمیان مسائل پراہم بات چیت ہوئی ہےاورامریکی وزیرخارجہ کیجانب سےپیش کئےتمام معاملات پراتفاق ہوگیاہے۔انکاکہناتھاکہ افغانستان کےمسئلےکاحل تلاش کیا جائےیہ پاکستان کےحق میں ہوگا۔دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتنےکیلئےعوامی حمایت حاصل کرنا ہوگی،ڈرون حملےمسائل بڑھارہےہیں اور اس حوالے سے بھی امریکہ سے بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو بھی ہمارے مسائل سمجھنا ہونگےجبکہ عالمی برادری کودہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کرنا ہوگی۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا فوجی آپریشن ہرمسئےکاحل نہیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم کاکہناتھاکہ پینٹاگون اپنی پالیسی رکھتا ہے اورضروری نہیں کہ ہم اسکی ہربات کاجواب دیں۔افغانستان میں نیٹوافواج پرحالیہ حملوں کےبارےمیں انہوں نے کہا کہ نیٹوافواج کاجانی نقصان ناقابل برداشت ہے۔انہوںنے کہا کہ دہشت گرد میرے ملک کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔