لیبیا کی عبوری کونسل نےعبدالرحیم الکیب کوملک کانیاوزیراعظم منتخب کرلیا ۔

لیبا کی عبوری کونسل میں ملک کے وزیراعظم کیلئےہونےوالےانتخاب میں عبدالرحیم الکیب نے پچپن ووٹ حاصل کئے۔عبدالرحیم الکیب چالیس برس تک امریکہ میں مختلف شعبوں سےوابستہ رہےہیں۔الکیب نےسابق صدرمعمرقذافی کیخلاف شروع ہونےوالی تحریک کوبھرپورمالی وسائل بھی فراہم کئےتھے۔عبدالرحیم الکیب نے محمود جبرل کےمقابلےمیں وزارت عظمی کاانتخاب جیتا ہے۔محمود جبرل ناصرف عبوری کونسل کاحصہ ہیں بلکہ کونسل کودنیابھرمیں تسلیم کروانےمیں بھی اہم کرداراداکرچکےہیں۔

ای پیپر دی نیشن