ڈیموںمیں پانی کی سطح کم ہونے کا سلسلہ جاری، ملک کے تمام دریااپنےاپنے ہیڈورکس پرمعمول کےمطابق بہہ رہےہیں۔

فلڈفورکاسٹنگ ڈویژن کےمطابق اس وقت تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد انتیس ہزار نوسوکیوسک اوراخراج تینتیس ہزارکیوسک ہے۔ڈیم میں پانی کی سطح اپنے انتہائی لیول ایک ہزارپانچ سو پچاس فٹ سےکم ہوکر ایک ہزارپانچ سوپینتیس فٹ ہو گئی ہے۔ ادھرمنگلا ڈیم میں پانی کی آمد دس ہزارآٹھ سواناسی اوراخراج اٹھائیس ہزارکیوسک ہےجبکہ ڈیم میں پانی کی سطح اپنےانتہائی لیول ایک ہزاردوسودس فٹ سے کم ہوکر ایک ہزارایک سوستانوےفٹ ہوگئی ہے۔دوسری جانب دریائےسندھ سمیت تمام دریااپنےاپنےہیڈورکس پرمعمول کےمطابق بہہ رہےہیں۔

ای پیپر دی نیشن