کرکٹ کرپشن کیس میں لندن کی عدالتی جیوری نےسلمان بٹ اورمحمدآصف کو دھوکہ دہی اورپیسے لینےکےمعاملے میں قصور وار قراردیدیا

Nov 01, 2011 | 17:35

سفیر یاؤ جنگ
برطانوی عدالت نے سپاٹ فکسنگ سکینڈل کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق کپتان سلمان بٹ اور فاسٹ باﺅلر محمد آصف کو کیس میں قصور وار قرار دے دیا ہے ۔ جیوری نے سلمان بٹ پر دھوکا دہی اور غیر قانونی رقم کی وصولی کا الزام لگاتے ہوئے قصور وار ٹھہرایا ہے جبکہ محمد آصف پر صرف دھوکہ دہی کا الزام ثابت ہوا ہے ۔ تاہم جیوری کا کہنا ہے کہ محمد آصف اور سلمان بٹ دونوں کرپشن کے زمہ دار ہیں ۔ کیس کی پوری کارروائی سننے اور فیصلہ سنانے والے جیوری اراکین میں چھ مرد اور چھ خواتین شامل تھیں اور بارہ رکنی جیوری کے اراکین میں سے دس نے سلمان بٹ کیخلاف فیصلہ دیا۔ سپاٹ فکسنگ سکینڈل کی سماعت گذشتہ تین ہفتوں سے لندن کی سدرن کراءون عدالت میں جاری تھی اور گواہوں اور ملزمان کے بیانات کے بعد جیوری نے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ گذشتہ سال لندن کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں تینوں کھلاڑیوں نے سپاٹ فکسنگ کی تھی ،جسے برطانوی جریدہ نیوز آف دی ورلڈ ریکارڈ سامنے لایا تھا۔ فاسٹ بائولر محمد عامر کیس میں پہلے ہپی اعتراف جرم کر چکے تھے تاہم سلمان بٹ اور محمد آصف کے انکار کے بعد کیس کی سماعت جاری تھی
مزیدخبریں