پرتھ میں جاری سہہ ملکی ہاکی سیریز میں پاکستان اور روایتی حریف بھار ت کے درمیان اہم معرکہ ہوا ۔پاکستان کے کپتان سہیل عباسی نے میچ کے دوسرے ہی منٹ میں پینلٹی کارنر پر گول کر دیا تھا ۔ بھارت کی جانب سے یووراج والمیکی نے چھبیسویں منٹ میں گول کر کے سکور برابر کر دیا ۔ دوسرے ہاف میں بھارت کی جانب سے گول کیلئے بہت تگ و دو کی گئی تاہم پاکستانی کھلاڑی مسلسل دیوار بنے رہے اورانہیں سنٹر سے آگے بڑھنے نہ دیا۔گذشتہ میچ میں لڑائی کے بعد کھیل کے میدان میں واپس آنے والی ٹیموں
کے کسی بھی کھلاڑی کو آج کے میچ میں ایک بھی کارڈ نہ ملا۔میچ سے قبل بھارت کی طرف سے غیر جانبدارانہ ریفریز کا بھی مطالبہ کیاگیا تھا جسے پورا کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے آرگنائزرز نے آسٹریلیا اور چین کے ریفریز کو آج کے میچ کیلئے مقرر کیا تھا، لیکن میچ برابر ہو جانے کے بعد بہترین گول کی اوسط پر پاکستان کو فائنل کیلئے کوالیفائی کر دیا گیا ۔ادھر آسٹریلیا بھارت کو ہرا کر پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکا ہے اور اب تین نومبر کو پرتھ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا جائے گا