کراچی اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کےدوسرے روز پرافٹ ٹیکنگ کا شکار،ہنڈریڈ انڈیکس گیارہ ہزار آٹھ سو پوائنٹس کی سطح سے بھی گرگیا

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران بارہ ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرنے میں کامیاب رہا،ٹریڈنگ کے دوران بارہ ہزارپوائنٹس کی سطح پر سرمایہ کاروں کی جانب سے شئیرز کی فروخت مارکیٹ کو جلد ہی منفی زون میں لے آئی اورانڈیکس سو سے زائد پوائنٹس گر کر گیارہ ہزار آٹھ سو پوائنٹس کی سطح بھی برقرار نہ رکھ سکا۔انرجی،فرٹیلائزر،سیمنٹ اور ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر سمیت کئی سیکٹرزمندی کی لپیٹ میں رہے۔کےایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو چھ پوائنٹس گر کر گیارہ ہزار سات سو تریسٹھ پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم آٹھ کروڑ چوالیس لاکھ شئیرز رہا حجم کے اعتبار سے سب سے زیادہ سودے فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کے شئیرز میں ہوئے۔بروکرز کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں مسلسل تیزی کے باعث آج بارہ ہزار پوائنٹس کی سطح پر پرافٹ ٹیکنگ متوقع تھی تاہم اچھے کارپوریٹ نتائج انڈیکس کو بارہ ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ دوسری جانب لاہور سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا۔ ایل ایس پچیس چھیاسٹھ پوائنٹ کی کمی کے ساتھ تین ہزار ایک سو تریسٹھ پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں ایک سو چھ کمپنیوں کے پچیس لاکھ اکہتر ہزار پانچ سو حصص کا کاروبار ہوا۔ نو کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ،ستایئس کمپنیوں
میں کمی جبکہ ستر کمپنیوں کے
حصص میں استحکام رہا

ای پیپر دی نیشن