لاہور (سٹاف رپورٹر) جماعت اہلسنّت کے زیراہتمام گستاخانہ فلم کے خلاف 8 نومبر کو راولپنڈی تا کراچی ہونے والے ”لبیک یا رسول اللہ لانگ مارچ“ کی 500 سے زائد گدی نشین مشائخ نے حمایت کر دی۔ روحانی خانقاہوں کے سجادہ نشیں مشائخ نے جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ کو فون کر کے لانگ مارچ کا خیر مقدم کیا ہے اور مریدوں سمیت شریک ہونے کا اعلان بھی کیا ہے۔ لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کرنے والے مشائخ میں دیوان اہل سیّدی، پیر سید سلطان علی شاہ، پیر میر طیب علی بخاری، پیر سید منور حسین شاہ جماعتی، پیر حمید جان سیفی، پیر میاں محمد حنفی سیفی، پیر نقیب الرحمن، پیر فضیل عیاض قاسمی، پیر محمد افضل قادری، پیر سید ظفر اقبال شاہ، خواجہ غلام قطب الدین فریدی، پیر خالد سلطان قادری، پیر ذاکر سجاد زنجانی، پیر غلام صدیق نقشبندی، پیر محمد اطہر القادری، پیر سید کوثر علی شاہ، پیر سید خلیل الرحمن شاہ، پیر سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی، پیر سید شمس الدین بخاری، پیر ڈاکٹر محمد سرفراز سیفی، پیر سید غلام یٰسین شاہ اور دیگر شامل ہیں۔