یونیسکو کا پاکستان میں متاثرہ سکولوں کو محفوظ بنانے کا منصوبہ

Nov 01, 2012

اسلام آباد (آن لائن) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ یونیسکو نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی اور قدرتی آفات سے متاثرہ سکولوں کو محفوظ بنانے کا ایک منصوبہ تیار کر لیا ہے جس کے تحت اساتذہ اور طلبہ کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تربیت دی جائے گی اور ان تعلیمی اداروں کی تعمیر نو ہوگی۔ خیبر پی کے میں حالیہ چند برسوں کے دوران خاص طور پر دہشت گردانہ کارروائیوں اور سیلاب کے باعث سینکڑوں تعلیمی اداروں کو نقصان پہنچا جس نے صوبے کے لاکھوں طلبا و طالبات کی تعلیمی سرگرمیوں کو بھی بری طرح متاثر کیا۔ اس صورتحال کا تدارک کرنے کے لئے اقوام متحدہ نے سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر ایک خصوصی منصوبہ تیار کیا ہے ۔

مزیدخبریں