اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) ترجمان نیب کے مطابق کارگو کے جہاز کو نیب اور ترک کمپنی کے درمیان معاہدے کے بعد جانے کی اجازت ملی۔ نیب تحقیقاتی ٹیم نے ترک کمپنی حکام سے ملاقات کی۔ تحقیقاتی ٹیم نے معاہدے کی پاسداری نہ کرنے کے ثبوت دیئے۔ ترجمان نے بتایا کہ ترک کمپنی پاکستان سے 291 ملین ڈالر کی وصولی کے مطالبے اور بین الاقوامی مصالحتی عدالت سے بھی رجوع کرنے کے اعلان سے دستبردار ہو گئی۔