ریلوے میں کرپشن‘ پول سسٹم کے خاتمہ کیلئے مزید فرموں کی رجسٹریشن

لاہور (میاں علی افضل سے) محکمہ ریلوے میں کرپشن میں ملوث پرائیویٹ فرموں کو شعبہ پرچیز‘ مکینیکل‘ سٹور اور الیکٹرک کے آئندہ ٹینڈر میں حصہ لینے سے روکنے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ آئندہ ٹینڈر میں ان کمپنیوں کے شامل ہونے پر ایک کمیٹی بنائی جائے گی جو اس کمپنی کے ماضی میں ہونے والے ٹینڈروں میں شمولیت کے بعد اس کے کام کا تفصیلی جائزہ پیش کرے گی اور بعد میں متفقہ فیصلہ کے بعد کمپنی کو ٹینڈر میں رہنے یا نہ رہنے کی اجازت دی جائے گی۔ ریلوے میں ہونے والے مختلف ٹینڈروں میں ہونے والے پول سسٹم کو توڑنے کے لئے جنرل منیجر ریلوے نے مزید فرموں کی رجسٹریشن کی بھی اجازت دے دی ہے۔ جنرل منیجر ریلوے جنید قریشی نے بتایا ہے کہ محکمہ ریلوے کے اس اقدام سے کرپشن کی روک تھام میں بہت حد تک مدد ملے گی۔ سکریپ ٹینڈروں میں پیوما ٹریڈز کی جانب سے کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی جس پر نیب کی جانب سے تحقیقات کے بعد شبیر‘ خالد نور‘ جج اور دیگر ٹھیکیدار سے 32ملین اور 47ملین ریکوری کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ جنرل منیجر ریلوے سعید اختر کو بھی اس کیس میں نیب نے حراست میں لیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...