اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) راولپنڈی اسلام آباد کے ٹرانسپورٹروں نے کرائے میں کمی کر دی۔ ذرائع کے مطابق سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ 16روپے سے کم کرکے 13 روپے کر دیا گیا۔ 4 سے 8 کلو میٹر کا کرایہ 20 روپے سے کم ہو کر 18 روپے ہو گیا۔ 8 سے 14 کلو میٹر کا کرایہ 25 روپے سے کم کرکے 21 کر دیا گیا۔ چیئرمین متحدہ ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے مطابق نیا کرایہ نامہ ٹرانسپورٹرز کو ارسال کر دیا گیا۔
راولپنڈی اسلام آباد کے ٹرانسپورٹروں کی کرائے میں کمی‘سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ 16 روپے سے 13 روپے کر دیا
Nov 01, 2012