لاہور (آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان ندیم سرور نے کہا ہے کہ بھارتی بورڈ نے پی سی بی کو دورے کے حوالے سے کسی فیصلے سے تاحال آگاہ نہیں کیا۔ اپنے ایک بیان میں ندیم سرور نے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی ٹیم کے دورہ بھارت کی منظوری کی خبریں ہمیں میڈیا کے ذریعے سے معلوم ہوئی ہیں تاہم بورڈ کو سرکاری طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی تاحال بی سی سی آئی کے فیصلے کا منتظر ہے پی سی بی فیصلے کی تفصیلات موصول ہونے کے بعد ہی بھارتی بورڈ کے قواعد و ضوابط پر ہی کوئی بات کرسکے گا ندیم سرور نے کہا کہ پی سی بی کی دورے کے حوالے سے کوئی شرائط نہیں ہم دو طرفہ سیریز کی بحالی چاہتے ہیں پاکستانی ٹیم کا دورہ دونوں ممالک کے کرکٹ تعلقات میں پل کا کردار ادا کرے گا۔
بھارتی بورڈ نے پی سی بی کو کسی فیصلے سے تاحال آگاہ نہیں کیا : ندیم سرور
Nov 01, 2012