لاس اینجلس (اے پی پی) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان فاتحانہ انداز کے ساتھ رنگ میں واپسی کے لئے پُرعزم ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ خود کو کارلوس مولینا کے خلاف ہونے والی فائٹ کیلئے پوری طرح تیار سمجھ رہے ہیں۔ لاس اینجلس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ فائٹ میں ہونے والی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے، اب وہ نئے ٹرینر کے ساتھ ٹریننگ کررہے ہیں اور کارلوس مولینا کو زیر کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ عامر خان اور کارلوس مولینا کے درمیان جونیئر ویلٹر ویٹ مقابلہ 15 دسمبر کو لاس اینجلس میں ہوگا۔