گوانگ ژو (آئی این پی) بھارت نے پاکستان کو 18 رنز سے ہرا کر اے سی سی خواتےن ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ جیت لیا‘ بھارت کا پاکستان کو فتح کیلئے 82 رنز کا ہدف‘ پونم رات 25 ‘ ہرمان پریت 20 اور ریما ملہوترا 18 رنز بنا کر نمایاں‘ ثناءمیر کی 4 ‘ بسمہ معروف اور مریم حسن کی 2,2 وکٹیں‘ پاکستانی ٹیم 19.1 اوورز میں 63 رنز بنا کر ڈھیر‘ پاکستان کی صرف تین کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکیں‘ بسمہ معروف 18 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورررہیں ۔ گوانگ گونگ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں بھارتی کپتان ہرمان پریت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 81 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی‘ بھارت کی طرف سے پونم رات 25‘ ہرمان پریت 20 اور ریما مہوترا 18 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ بھارت کی 8بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکیں۔ کپتان ثناءمیر نے 4‘ بسمہ معروف اور مریم حسن نے 2,2 جبکہ سعدیہ یوسف اور قنیطہ جلیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ پاکستانی ٹیم 19.1 اوورز میں 63 رنز بنا سکی۔ بسمہ معروف 18‘ نین عابدی 13 اور ثناءمیر 11رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ آٹھ پاکستانی بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکیں۔ بھارت کی طرف سے ارچنا داس اور نران جانا نے 2,2 جبکہ شبوح شرما ‘ ایکتا بشت‘ انوجا پٹیل اور ریما ملہوترا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔‘ بھارت کی پونم رات کو ویمن آف دی میچ جبکہ پاکستان کی بسمہ معروف کو وےمن آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔
بھارت نے پاکستان کو ہرا کر ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ جیت لیا
Nov 01, 2012