کوالالمپور (آئی اےن پی) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلا س کوالالمپور میں شروع ہوگےا۔ اجلاس 6نومبر تک جاری رہے گا۔پی ایچ کے صدر قاسم ضیا اور سےکریٹری آصف باجوہ شرکت کررہے ہےں۔ اجلاس میں ایف آئی ایچ ایف کے موجودہ صدر لینڈرو نیگرے کو اگلے چار سال کی مدت کے لئے صدر منتخب کیا جائے گا۔