لاہور (خبر نگار) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے لاہور میں میڈیا کے اعزاز میں اپنی طرف سے دی گئی عید ملن پارٹی میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے دیگر شعبوں کی طرح نوجوانوں کی بہتری کے لئے مربوط پالیسی تیار کر لی ہے جس کا اعلان چیئرمین عمران خان 4 نومبر کو ایکسپو سنٹر میں ہونے والے یوتھ کنونشن میں کریں گے- انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات تجویز کئے ہیں جن پر برسراقتدار آتے ہی عملدرآمد کا آغاز کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سونامی رکا نہیں، تھما نہیں صرف اس کی گھن گرج وقتی طور پر رکی تھی جس میں وزیرستان مارچ کے بعد دوبارہ زور شور شروع ہوگیا ہے۔
پی ٹی آئی نے نوجوانوں کی بہتری کیلئے مربوط پالیسی تیار کرلی : شاہ محمود قریشی
Nov 01, 2012