لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر ادریس حیدر خواجہ نے خیبر پی کے سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے نئے منتخب ہونے والے عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں امید کرتا ہوں کہ نئی ایسوسی ایشن صوبے میں سائیکلنگ کے فروغ کے لئے کام کرے گی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے خیبر پی کے اور صوبائی سپورٹس بورڈ کو نئی باڈی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کی درخواست کی ہے۔ خیبر پی کے سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات 20 اکتوبر کو منعقد ہوئے تھے جس میں مالک سونی صدر، افتخار اعوان سیکرٹری جبکہ فیاض احمد خزانچی منتخب ہوئے تھے۔
ادریس حیدر خواجہ کی خیبر پی کے سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداروں کو مبارکباد
Nov 01, 2012