دوہری شہریت کیس: کراچی کی مقامی عدالت نے رحمان ملک کوآئندہ سماعت پرحاضری سے استثنیٰ دے دیا، الیکشن کمیشن کوانتیس نومبرکیلئے نوٹس بھی جاری۔

Nov 01, 2012 | 12:40

دہری شہریت کیس میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ایڈیشنل چیف سیکرٹری برائے داخلہ وسیم احمد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ احمد صبا کی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے مقدمے کی فائل مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت پر نہ صرف عدالت میں موجود رہیں بلکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی تصدیق شدہ نقول بھی عدالت میں پیش کریں کیونکہ اس کے بغیر مقدمے کی سماعت نہیں ہوسکتی ۔ عدالت نے وزیرداخلہ رحمان ملک کو آئندہ سماعت پر حاضری سے استثنیٰ دیتے ہوئے مقدمے کی مزید سماعت انتیس نومبر تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں