کوئٹہ کے مغوی ڈاکٹرمحمد سعید خان کی عدم بازیابی, سرکاری ہسپتالوں میں سولہویں روزبھی ڈاکٹرزکی ہڑتال جاری، اوپی ڈی اورآپریشن تھیٹربند, مریضوں کی اذیت میں اضافہ۔

Nov 01, 2012 | 12:54

ڈاکٹرمحمد سعید خان کو سولہ اکتوبر کو مسلح افراد نے سریاب روڈ سے اغوا کیا جنہیں تاحال بازیاب نہیں کرایا جاسکا ہے۔ ڈاکٹر محمد سعید خان کی عدم بازیابی کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی کال پر صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزہڑتال پر ہیں۔ او پی ڈیزاورآپریشن تھیٹربند ہیں جبکہ ایمرجنسی سروسز دی جارہی ہیں۔ ہڑتال کی وجہ سے ہزاروں مریضوں کو روزانہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ غریب مریض مہنگے داموں پرائیوٹ علاج کرانے پرمجبورہیں۔

مزیدخبریں