محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے کے لیے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں جبکہ اشتعال انگیزتقاریراورمنافرت پرمبنی لٹریچرپھیلانے والوں کے خلاف بلاامتیازکارروائی کی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ محرم الحرام کے دوران مساجد اورامام بارگاہوں کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں اس کے علاوہ صوبے بھرمیں امن کمیٹوں کوبھی متحرک کیا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزراء کوہدایت کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران اپنے اضلاع میں موجود رہیں اورسیکورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں
دشمن ملک پاکستان میں عدم استحکام چاہتا ہے، ہمیں ملک دشمن عناصرکے عزائم کواتحاد کی قوت سے خاک میں ملانا ہوگا۔ شہبازشریف
Nov 01, 2012 | 13:02