متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے یکم نومبرکوگلگت، بلتستان کے یوم آزادی پرعوام کودلی مبارکبادپیش کی.

گلگلت کے عوام کومبارکباد پیش کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ بلندحوصلے ، پختہ عزم اورسچی لگن منزل آسان کردیتی ہے اوروہی عوام اپنی منزل پرپہنچ پاتے ہیں جن کے ارادے اورحوصلے بلند ہوں۔ گلگت بلتستان کے یوم آزادی کے موقع پرخصوصی بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ گلگت بلتستان کے مظلوم عوام نے اپنی اورآنیوالی نسلوں کی بقاء وسلامتی کیلئے جس ہمت جرات اوربہادری کامظاہرہ کرتے ہوئے ڈوگروں سے آزادی حاصل کی وہ ناقابل فراموش ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کہ وہ یوم آزادی کے پرمسرت موقع پرملک کی بقاء وسلامتی اوراستحکام سمیت دہشتگردی کے خاتمے،بھائی چارگی کے فروغ اورقیام امن کیلئے بھی خصوصی دعائیں کریں۔

ای پیپر دی نیشن