اسلام آبادائرپورٹ پرمیڈیا سےگفتگومیں عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں پرمیرے موقف کی وجہ سےٹورنٹو ائرپورٹ پرروک کرناجائز پوچھ گچھ کی گئی اورامیگریشن حکام نے مجھ سےڈرون حملوں سےمتعلق سوالات کئے۔انکا کہنا تھا ائرپورٹ پرروکےجانےسے میری نہیں ملک کی توہین ہوئی ،پارٹی ہیڈ ہوں صدراوروزیراعظم کا اس واقعے پرکوئی بیان نہ دینا افسوناک ہے،انہوں نےمزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان سےاختلاف رکھتا ہوں مگرانہیں ائرپورٹ پرروکےجانےکےواقعےکی مذمت کی تھی،ملنگ آدمی ہوں چارگھنٹےائرپورٹ پربیٹھنےسےکوئی فرق نہیں پڑا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پارٹی انتخابات کرانے کے لئے فنڈ درکار ہوتے ہیں جس کے لئے وہ امریکا گئے تھے۔ پارٹی انتخابات مشکل کام ہے مگر تحریک انصاف انتخابات ضرور کرائے گی۔ دوسری جانب عمران خان صحافیوں کی جانب سے کچھ سوالات پرخاصےبرہم ہوگئے
تحریک انصاف کے چیئرمین عمرن خان امریکہ اورکینیڈا کےدورےکےبعد وطن واپس پہنچ گئے۔
Nov 01, 2012 | 13:29