یوراگوائے کے صدرخوزے موجیکانے اپنی تنخواہ کانوےفیصد حصہ خیراتی کاموں پرصرف کرکے دنیا کے فقیرمگرسب سے زیادہ سخی صدرہونے کا اعزازحاصل کرلیا.

Nov 01, 2012 | 14:03

ستترسالہ خوزے موجیکا مارچ دوہزاردس سے منصب صدارت سنبھالنے کے بعد اپنی اہلیہ سینٹر لوسیا ٹوبولانسکی کے ہمراہ ایک کچے مکان میں رہائش پذیر ہیں۔غیرملکی میڈیا کےمطابق لوسیا بھی اپنے پارلیمانی اعزازیئے کا بڑا حصہ خیرات کر دیتی ہیں۔ صدرموجیکا نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کے پاس قیمتی متاع ان کی 'فوکس ویگن' ہے، جس کی مالیت انیس سوپینتالیس امریکی ڈالرز ہے انہوں نے بتایا کہ بطور صدر انہیں ماہانہ بارہ ہزارپانچ سو ڈالرز تنخواملتی ہے جس میں سے وہ صرف بارہ سوپچاس ڈالر اپنے خرچے کے لئے رکھ کرباقی خیرات کردیتے ہیں،موجیکا کا نہ کوئی بینک اکاؤنٹ ہے اورنہ ہی انہوں نے کسی کا قرضہ دینا ہے۔ وہ فارغ وقت اپنے پالتوکتےکے ساتھ گزارتے ہیں۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ موجیکا کے دور حکومت میں کرپشن میں بہت زیادہ کمی واقع ہوئی ہے۔ جنوبی امریکا میں واقع یہ ملک خطے میں سب سے کم کرپشن والے ملکوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آتا ہے۔

مزیدخبریں