اسٹیٹ بینک نے تین ماہ کے لیے تین ارب ستائیس کروڑ روپے کے ٹی بلز، چھ ماہ کے لیے ایک سو اٹھاون ارب پینتیس کروڑ روپےاور بارہ ماہ کی مدت کے لیے ایک سو بارہ ارب ستائیس کروڑ روپے کے ٹریثری بلز فروخت کیے۔ اسٹیٹ بینک نے تین ماہ کے ٹریثری بلز نواعشاریہ دو تین فیصد، چھ ماہ کے ٹی بلز نو اعشاریہ دو دو فیصد اور بارہ ماہ کے ٹریثری بلز نو اعشاریہ دو آٹھ فیصد شرح سود پر فروخت کیے۔اسٹیٹ بینک کو مالیاتی اداروں کی جانب سے مجموعی طور پر چار سو اڑتیس ارب بیالیس کروڑ روپے کے ٹریثری بلز کی خریداری کی پیشکش موصول ہوئی تھی۔
اسٹیٹ بینک نے تین ،چھ اور بارہ ماہ کے لیے دو سو تہترارب نوے کروڑ روپے کے ٹریثری بلز فروخت کردیے.
Nov 01, 2012 | 17:21