فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق خشک موسم کی وجہ سے ڈیموں میں پانی کی سطح اورآمد واخراج میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی انتہائی سطح ساڑھے پندرہ سو فٹ جبکہ پانی کا لیول پندرہ سو پندرہ اعشاریہ چار آٹھ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد انتیس ہزار چار سو جبکہ اخراج تریپن ہزارکیوسک ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی انتہائی سطح بارہ سوبیالیس فٹ جبکہ لیول گیارہ سو اٹھاسی اعشاریہ تین پانچ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ ڈیم میں پانی کی آمد گیارہ ہزار آٹھ سو چھ جبکہ اخراج دوہزار کیوسک کمی کے ساتھ پچیس ہزارکیوسک ہے۔
ارسانے منگلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں مزید دوہزار کیوسک کمی کردی جبکہ تربیلاڈیم میں پانی کا لیول پینتیس فٹ تک کم ہوگیا ہے۔
Nov 01, 2012 | 17:46