خوفناک سمندری طوفان سینڈی امریکا میں تباہی مچانے کے بعد کینیڈا پہنچ گیا۔ امریکہ میں زندگی آہستہ آہستہ معمول پرآنے لگی ہے

Nov 01, 2012 | 18:04

خصوصی رپورٹر

امریکی طوفان نے ورجینیا ، واشنگٹن ڈی سی، میری لینڈ ، اوہائیو ، نیویارک اور نیوجرسی سمیت کئی علاقوں کو روند ڈالا۔ نیویارک شہرمیں طوفان کے ساتھ ساتھ آگ بھی تباہی مچاتی رہی، آگ نے کوئنزکے علاقے میں سو سے زائد گھروں کوراکھ میں بدل ڈالا۔ ادھرپانی کی بلند لہروں سے تباہ ہونے والے زیرزمین ٹرین کے نظام کی جزوی بحالی پربھی کام تیزی سے جاری ہے،  ریاست نیوجرسی میں بھی ہزاروں گھرپانی میں ڈوب گئے ہیں جس کے باعث لوگ اپنے گھروں اورقیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔ سینڈی کی وجہ سے چلنے والی طوفانی بارشوں اورتیزہواؤں سے پاورلائنز کوبھی شدید نقصان پہنچا۔ امریکی میڈیا کے مطابق پندرہ مختلف ریاستوں میں ساٹھ لاکھ کے قریب افراد بجلی کے بغیررہنے پرمجبورہیں، امریکی میڈیا کے مطابق مختلف ریاستوں میں ہسپتالوں کے جنریٹر سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے سینکڑوں مریضوں کو دوسرے میڈیکل سنٹرز منتقل کرنا پڑا، طوفان سے امریکہ میں چوہتر افرادلقمہ اجل بنے جبکہ لاکھوں شہری پانی،ٹیلی فون اورنکاسی آب جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہوچکے ہیں۔ طوفان کی وجہ سے منسوخ ہونے والی پروازوں کی تعداد بیس ہزارتک پہنچ گئی ہے۔ امریکا کے تین ایٹمی پاور ری ایکٹرز بھی بدستور بند ہیں۔ایک اندازے کے مطابق سینڈی سے امریکی معشیت کوپچاس ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے،

مزیدخبریں