شام میں سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان جاری لڑائی میں مارچ دوہزارگیارہ سے اب تک مرنے والوں کی تعدادچھتیس ہزار سے زائد ہوگئی۔


انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پچیس ہزار سے زائدعام شہری،نوہزار سرکاری فوجی اور ایک ہزار باغی شامل ہیں۔جب کہ مرنے والے چارسوانتالیس افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ اعدادو شمارمیں لاپتہ ہونے والے ہزاروں افراد شامل نہیں کئے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین ماہ شام کے لئے خونی ثابت ہوئے جن میں پندرہ ہزارسے زائد لوگ جان سے گئے،

ای پیپر دی نیشن