رولز رائس سلور شیڈو برطانوی سفارتخانے نے انیس سو اناسی میں خریدی تھی۔ اس گاڑی کو بلٹ پروف اور گرنیڈ حملوں کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانے میں تین برس اور دو لاکھ ڈالر لگے جب شہزادہ چارلس سے شادی کے بعد شہزادی ڈیانا پہلی بار نومبر انیس سو پچاسی میں امریکا گئیں تو یہ گاڑی انکے استعمال میں رہی۔ گاڑی کو شہزادی ڈیانا کے دورے کی ستائیسویں سالگرہ کے موقع پر شکاگو میں نو نومبر کو نیلام کیا جائے گا۔
پہلے دورہ امریکا کے دوران شہزادی ڈیانا کے زیر استعمال رہنے والی بلٹ پروف رولز رائس گاڑی نیلام کی جا رہی ہے۔ یہ گاڑی بارہ لاکھ ڈالرتک فروخت ہونے کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔
Nov 01, 2012 | 19:20