لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صغیراحمد قادری اورجسٹس علی باقرنجفی پرمشتمل ڈویژن بینچ نے ایفی ڈرین کیس کی سماعت کی،حنیف عباسی کی عبوری ضمانت کی درخواست پربحث مکمل ہونے کے بعد عدالت نے ان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پانچ، پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، عدالت نے سابق ڈرگ کنٹرولر
شیخ انصار، اور فارما کمپنی کے مالک ندیم ظفرکی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں بھی ایک شخصی ضمانت اورپانچ پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ اسی عدالت نے سابق وفاقی وزیرصحت مخدوم شہاب الدین کے اثاثہ جات ضبطگی کے خلاف درخواست پرسماعت ایک ہفتہ تک ملتوی کردی۔۔۔
لاہور ہائیکورٹ، راولپنڈی بینچ نے ایفی ڈرین کیس میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی، سابق ڈرگ کنٹرولر شیخ انصار، اور فارما کمپنی کے مالک ندیم ظفر کی ضمانتیں منظورکرلیں۔
Nov 01, 2012 | 20:43