لاہورمیں مسلم لیگ نون میں شمولیت اختیارکرنے والے طاہربشیرچیمہ کی قیادت میںملنے والے وفد سے ملاقات کے دوران میاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکمرانوں کی کرپشن پردل خون کے آنسو روتا ہے۔اسلام آباد کے حکمرانوں کی غلط پالیسوں نے عوام کی زندگی اجیرن کررکھی ہے لیکن عام انتخابات میں عوام ٹھگوں کے اس ٹولے کومسترد کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکمرانوں نے سرکاری وسائل کی لوٹ مارکا بازارگرم کررکھا ہے تاہم انہیں کرپشن کی سزا ضرور ملے گی۔
زرداری کی قیادت میں ٹھگوں کے ٹولے نے ملک میں لوٹ ماراورکرپشن کا بازارگرم کررکھا ہے۔ حکمرانوں کوان کی کرپشن کی سزا ضرورملے گی۔ شہبازشریف
Nov 01, 2012 | 22:39