مسلم لیگ نون کےمرکزی رہنما ظفرعلی شاہ نے ایم کیوایم کےقائد الطاف حسین اورمتحدہ کے چھہترارکان اسمبلی اورپانچ سینٹرزکی دوہری شہریت سپریم کورٹ میں چیلنج کردی ہے۔


الطاف حسین، گورنر سندھ عشرت العباد اوردیگر ارکان کی دوہری شہریت چیلنج کرتے ہوئے سید ظفرعلی شاہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین دوہری شہریت کے حامل ہیں اور لندن میں بیٹھ کر اپنے ارکان پارلیمنٹ کے ذریعے ملکی معاملات میں مداخلت کررہے ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ بارہ سال سے سندھ کے گورنر رہنے والے عشرت العباد بھی دوہری شہریت رکھتے ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پیمرا الطاف حسین کی تقاریر کا نوٹس لے اور ان پر پابندی عائد کی جائے۔اپنی درخواست میں ظفرعلی شاہ نے آئین پاکستان کی مختلف دفعات کا حوالہ بھی دیا ہے۔بعد ازاں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ درخواست نون لیگ کے پلیٹ فارم سے نہیں بلکہ اپنی ذاتی حیثیت میں دائر کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن