رواں ماہ کے دوران پاکستان قرضوں کی واپسی کی مد میں آئی ایم ایف کو ترپن کروڑ ڈالر ادا کرے گا۔

Nov 01, 2012 | 23:08

کامرس رپورٹر

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے قرضے کی چھٹی اور ساتویں قسط بالترتیب آٹھ اور تیس نومبر کو ادا کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق چھٹی قسط کے تحت چودہ کروڑ پینتالیس لاکھ ڈالر اور ساتویں قسط کے تحت اڑتیس کروڑ ستانوے لاکھ ڈالر ادا کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اس سے قبل پانچ اقسط میں ایک ارب بیالیس کروڑ ڈالر ادا کر چکا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے سات ارب اسی کروڑ ڈالر کا قرضہ حاصل کررکھا ہے۔

مزیدخبریں