اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سمیت تین اہم ایئرپورٹس پر سکیورٹی آلات کی تنصیب اور فراہمی کے لئے جاپان اور پاکستان کے درمیان 20 ملین ڈالر امداد کے سمجھوتے پر دستخط ہو گئے۔ اقتصادی امور ڈویژن میں سیکرٹری اقتصادی امور نرگس سیٹھی اور جاپان کے سفیر ہیروشائی اینوماتا نے سمجھوتے پر دستخط کئے۔ جاپان کراچی‘ نیو اسلام آباد اور لاہور کے ایئرپورٹس پر دھماکہ خیز مواد کا سراغ لگانے والے سکینرز‘ کارگو سکینگ اور وہیکل سکینگ کے نظام فراہم کرے گا۔
ایئرپورٹس پر سکیورٹی آلات کی فراہمی کیلئے جاپان کی امداد کے سمجھوتہ پر دستخط
Nov 01, 2013