عدلیہ آزادی کی تحریک میں سندھ کی بار ایسوسی ایشنز کا کردار اہم ہے: چیف جسٹس

Nov 01, 2013

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) حیدر آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سے ملاقات کی‘ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ عدلیہ کی آزادی تحریک میں سندھ کے بار ایسوسی ایشنز کا کردار بہت اہم ہے۔ بنچ اور بار میں گہرا تعلق ہے‘ دونوں کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے کوششیں کرنی چاہئیں۔ وفد کے ارکان نے آزاد عدلیہ اور انصاف کیلئے چیف جسٹس کے اقدامات کو سراہا۔ وفد نے سندھ ہائی کورٹ میں ججز کی کمی کے مسئلے سے چیف جسٹس کو آگاہ کیا۔

مزیدخبریں