کراچی (خصوصی رپورٹ) سعودی عرب نے امریکی کیمپ سے نکلنے کا فیصلہ کر لیا۔ امت کے مطابق شامی صدر کی فورسز کو کھلی چھٹی دینا ناراضگی کا سبب بنا۔ سلامتی کونسل کی نشست بھی اسی لئے مسترد کی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے سعودیہ نے اقوام متحدہ میں اصلاحات کا مطالبہ کردیا۔ امریکہ کوئی دوسری راہ اختیار کریگا تو سعودیہ کے پاس بھی تمام راستے کھلے ہیں۔ امریکی معیشت میں سعودیوں کے 690 ارب ڈالر موجود ہیں۔